ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کماراسوامی اسپتال میں داخل

کماراسوامی اسپتال میں داخل

Sun, 05 Mar 2017 11:01:21    S.O. News Service

بنگلورو،4مارچ(ایس او نیوز)سابق وزیراعلیٰ اور جنتا دل(سیکولر)کے ریاستی صدر ایچ ڈی کماراسوامی کو سینے میں تکلیف اور بخار کی وجہ سے کل یہاں کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔وکرم اسپتال کے ڈاکٹر ستیش نے آج کہا کہ مسٹر کماراسوامی کی صحت میں بہتری ہو رہی ہے ۔انہیں سینے میں تکلیف اور بخار کی شکایت کی وجہ سے کل اسپتال میں داخل کرایاگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مسٹر کماراسوامی کو میسور سفر کے دوران مختلف مقامات پر پارٹی کی میٹنگوں کے دوران آلودگی کی زد میں آنے سے طبیعت خراب ہونے کا شبہ ہے ۔ڈاکٹر ستیش نے کہا کہ ایک دودن میں انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔


Share: